ای پی آئی پروگرام پر موثر اور زمینی حقائق کے مطابق عملدرآمد ناگزیر

چنیوٹ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل کی زیرصدارت اجلاس توسیعی پروگرام برائے امیونائزیشن(حفاظتی ٹیکہ جات)مہم پر عملدرآمد کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ثاقب منیرنے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بچوں کو موذی امراض سے بچانے کے لئے ای پی آئی پروگرام پر موثر اور زمینی حقائق کے مطابق عملدرآمدناگزیرہے۔انہوں نے واضح کیا کہ فرضی ڈیٹا بنانے والے ویکسینیٹرز کی ضلع میں کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے کہا کہ ویکسینیٹرز کو متحرک کریں۔انہوں نے تین درجاتی مانیٹرنگ اورفیلڈ ٹیموں کی طرف سے فراہم کردہ ڈیٹا کی تصدیق کے لئے کال سنٹر قائم کرنیکا فیصلہ کیا۔کال سنٹر کا عملہ بچوں کی ویکسینیشن ہونے بارے والدین سے تصدیق کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں