14

”ای چالان”ہونے پر ہیلمٹ مہنگے داموں فروخت ہونے لگے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سیف سٹی منصوبہ کے تحت ”ای چالان” کا سلسلہ شروع ہونے پر دکانداروں نے ہیلمٹ کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ شہریوں کی بڑی تعداد مہنگے داموں ہیلمٹ خریدنے پر مجبور’ ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس نے خاموشی اختیار کر لی۔ تفصیل کے مطابق موٹرسائیکل سواروں کو ہیلمٹ نہ پہننے پر 2ہزار کا ای چالان ہو گا، ہیلمٹ کی خریداری میں اضافہ پر گمٹی چوک’ جناح کالونی’ علی سنٹر ناولٹی پل سمیت شہر بھر میں دکانداروں نے ہیلمٹ کی قیمتیں دوگنا کر دی۔ 600 روپے والا ہیلمٹ ایک ہزار سے 1200 روپے’ 800 روپے والا 1500 روپے’ 1500 روپے والا دو ہزار سے اڑھائی ہزار روپے میں فروخت ہونے لگا۔ شہری حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر میں فروخت ہونیوالے ہیلمٹ کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے تاکہ مہنگائی کے دور میں شہریوں کو ریلیف مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں