6

ای چالان ‘بھاری جرمانوں کا خوف،فیصل آباد کے90فیصد شہری ٹریفک قوانین کی پابندی کرنے لگے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب کی جانب سے بھاری جرمانوں اور سیف سٹی کیمروں کے ای چالان سے بچنے کیلئے شہری ٹریفک قوانین کی پابندی کرنے لگے، جسکی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں بہتری آنے لگی۔ تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانوں کی شرح میں اضافہ کیا تو فیصل آباد کے شہری ٹریفک قوانین کی پابندی’ موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال کر رہے ہیں جبکہ ٹریفک وضلعی پولیس نے گزشتہ دنوں ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے اور ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل چلانے’ گاڑیوں کے ڈرائیورز کو سیٹ بیلٹ باندھنے پر ہزاروں شہریوں کے چالان کئے تھے اور سیف سٹی کیمروں کے ذریعے ای چالان کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ سیف سٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیف سٹی کیمروں کی فوٹیج کے مطابق 90فیصد شہری ٹریفک سگنلز پر سرخ بتی پر سٹاپ لائن کی پابندی کرتے ہیں اور زیبرا کراسنگ کو خالی رکھتے نظر آتے ہیں۔ موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ کا باقاعدہ استعمال بھی کر رہے ہیں اور فیصل آباد کے باشعور شہری ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہیں۔ ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے پر ٹریفک حادثات کی شرح میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ سیف سٹی ترجمان نے شہریوں کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر اور موثر بنانے کیلئے شہری ذمہ داری کا ثبوت دیں تو سیف سٹی شہر بھر میں مزید محفوظ’ منظم اور خوشحال ٹریفک کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں