ای چالان کے نام پر جعلی ایس ایم ایس فراڈ

لاہور (بیورو چیف) سیف سٹی اتھارٹی نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ ای چالان کے نام پر جعلی ایس ایم ایس کے ذریعے شہریوں کو دھوکہ دینے والے گروہ متحرک ہیں، شہری ہوشیار رہیں ۔ ترجمان کے مطابق سیف سٹی کی جانب سے ای چالان کا آفیشل میسیج صرف ”9915”سے بھیجا جاتا ہے، سیف سٹی کے ای چالان میسیج میں کسی قسم کا لنک شامل نہیں ہوتا، نہ ہی آن لائن ادائیگی کی ہدایت دی جاتی ہے، 9915سے آنے والے میسج میں لنک یا بینک معلومات طلب کی جائیں تو شہری فوری احتیاط برتیں۔جعلساز مختلف نمبرز سے ای چالان کے نام پر لنکس بھیج کر شہریوں سے فراڈ کے ذریعے رقم اور بینک معلومات حاصل کرتے ہیں۔ سیف سٹی کبھی بھی ایس ایم ایس کے ذریعے ادائیگی، بینک اکانٹ یا کارڈ کی معلومات طلب نہیں کرتا، شہری کسی بھی مشکوک لنک پر کلک کرنے یا غیر مصدقہ ویب سائٹ پر ادائیگی کرنے سے ہرگز گریز کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں