اے آر رحمان نے فی گانا 3کروڑ معاوضہ مقرر کر دیا

ممبئی (شوبز نیوز) بھارت کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے گلوکار کی فیس 3 کروڑ روپے فی گانا ہے، جو ارجیت سنگھ، شریا گھوشال اور سونو نگم جیسے مشہور گلوکاروں سے بھی کئی گنا زیادہ ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نامور موسیقار اور گلوکار اے آر رحمان ہر گانا گانے کے لیے تقریبا 3 کروڑ روپے وصول کرتے ہیں تاہم وہ اپنی زیادہ تر توجہ کمپوزیشن پر مرکوز رکھتے ہیں اور گلوکاری صرف محدود مواقع پر کرتے ہیں۔رحمان کی اس غیر معمولی فیس کا مقصد کمپوزرز کو اپنی طرف رجوع کرنے سے روکنا ہے۔ وہ عموما صرف اپنی ہی کمپوز کی گئی موسیقی پر گاتے ہیں، اور اگر وہ کسی اور کی کمپوزیشن پر گاتے ہیں تو پروڈیوسرز کو بھاری رقم ادا کرنی پڑتی ہے۔ پارٹ ٹائم گلوکاروں کے برعکس، فل ٹائم گلوکاروں میں شریا گھوشال سب سے زیادہ معاوضہ لیتی ہیں، جو فی گانا 25 لاکھ روپے وصول کرتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں