اے آر رحمان کنسرٹ کے دوران گھٹنوں کے بل جھک گئے

ممبئی(شوبز نیوز) عالمی شہرت یافتہ گلوکار، موسیقار، کمپوزر، ریکارڈ پروڈیوسر اور گیت نگار اے آر رحمان نے دوران کنسرٹ اس وقت حاضرین سے اپنی محبت کا اظہار گھٹنوں کے بل جھک کر کیا جب ان کے چاہنے والوں نے ان کے گانے کی لائنیں انکے ساتھ دہرانا شروع کردیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چنئی میں منعقدہ ان کے اس حالیہ کنسرٹ کی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ سننے والوں کے اس جذبے سے بے حد متاثر اور خوش ہوئے جب حاضرین محفل نے ان کے گیت کے بول ہم آواز ہو کر گانا شروع کردیئے۔ یہ کنسرٹ دی ونڈر ٹور کے حصے کے طور پر پرفارم کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں