اے آر رحمان کی بیٹیاں والد کی حمایت میں سامنے آگئیں

ممبئی (شوبز نیوز)عالمی شہرت یافتہ بھارتی موسیقار، گلوکار، گیت نگار اور ریکارڈ پروڈیوسر اے آر رحمان کی بیٹیوں رحیمہ اور خدیجہ نے مذہبی تعصب برتے جانے کے اپنے والد کے بیان کے بعد ان پر ہونے والی تنقید کے جواب میں پوسٹ شیئر کی ہے۔ واضح رہے کہ آسکر ایوارڈ یافتہ گلوکار اور موسیقار اے آر رحمان نے برطانوی نشریاتی ادارے کے ساتھ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا تھا کہ گزشتہ آٹھ برسوں میں انھیں ہندی فلم انڈسٹری میں کام ملنا بہت کم ہوگیا ہے اور اس کی وجہ فلم انڈسٹری میں طاقت کے توازن میں تبدیلی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں