اے ایس آئی دوران ڈیوٹی ہارٹ اٹیک سے چل بسا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ ستیانہ میں تعینات اے ایس آئی نواز کچھی دوران گشت ہارٹ اٹیک کے باعث وفات پا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نواز کچھی ساکن تاندلیاںوالہ جو کہ تھانہ ستیانہ میں بطور اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا گزشتہ شب تھانہ ستیانہ کی پولیس موبائل 2پر گشت کر رہا تھا کہ اسی دوران ہارٹ اٹیک کے باعث وفات پا گیا اے ایس آئی نواز کچھی کی اچانک وفات پر ساتھی پولیس اہلکاروں کی آنکھیں نم ہو گئی۔ پولیس تھانہ ستیانہ نے ضروری کارروائی کے بعد میت کو تاندلیاںوالہ ورثا کے حوالہ کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں