57

اے ایس پی زینب خالدSDPOپیپلز کالونی تعینات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے فیصل آباد سمیت دیگر اضلاع کے 16 ایس پیز اور 49 ڈی ایس پیز کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ تبدیل ہونے والوں میں ایس پی لائلپور ٹائون ارتضیٰ کمیل کو ایڈیشنل ایس پی آپریشن علامہ اقبال ٹائون لاہور اور انکی جگہ ایس ڈی پی او رینالہ خورد اوکاڑہ اے ایس پی تیمور خان کو ایڈیشنل ایس پی لائلپور ٹائون تعینات کر دیا جبکہ ڈی ایس پی فیکٹری ایریا غازی عمر دراز خاں کو ایس ڈی پی او نشاط آباد’ ڈی ایس پی سرگودھا روڈ توصیف احمد کو ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز فیصل آباد’ اے ایس پی محسن علی کو ایس ڈی پی او سرگودھا روڈ’ تقرری کی منتظر اے ایس پی زینب خالد کو ایس ڈی پی او پیپلزکالونی’ ڈی ایس پی نشاط آباد محمد منیر احمد کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم فیصل آباد’ ایس ڈی پی او پیپلزکالونی محمد عثمان حیدر کو اے ڈی آئی جی فیصل آباد ریجن’ اے ڈی آئی جی فیصل آباد ریجن طاہر مقصود کو ڈی ایس پی لیگل ٹوبہ ٹیک سنگھ’ ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم خانیوال محمد آصف کو ایس ڈی پی او سمندری’ ایس ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ ریاض علی منہاس کو ڈی ایس پی اکائونٹیبلٹی برانچ فیصل آباد’ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ارشاد علی علوی کو ڈی ایس پی انوسٹی گیشن جھنگ’ ایس ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ صدر احمد نصراﷲ ملک کو اے ایس پی آپریشن گلشن راوی لاہور’ تقرری کی منتظر اے ایس پی سندس اقبال کو ایس ڈی پی او کمالیہ اور اے ایس پی محمد تبسم کو ایس ڈی پی او صدر ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کر دیا۔ تقرر وتبدیل ہونے والے افسران کو فوری طور پر نئے عہدوں کا چارج سنبھالنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں