33

اے سی تاندلیانوالہ ازکا سحر نے بازاروں سے تجاوزات کا صفایا کرادیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ ازکا سحر نے مختلف بازاروں کا دورہ کر کے تجاوزات کا صفایا کرادیا۔انہوں نے موقع پر موجود رہ کرتجاوزات کے خلاف آپریشن کی نگرانی کی اور بھاری مشینری کے ذریعے پختہ وعارضی تجاوزات کا صفایا کردیا گیاجبکہ تجاوز شدہ سامان بھی ضبط کرادیا۔انہوں نے کہا کہ تجاوزات مافیا اپنا قبلہ درست کرلے بصورت دیگر ان کے خلاف نہ صرف قانونی کارروائی ہوگی بلکہ سامان ناقابل واپسی ضبط ہوگا۔ انہوں نے میونسپل کمیٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ دوبارہ تجاوزات قائم کرنے والوں کو جیل بھجوادیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں