اے سی تاندلیانوالہ کا تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا دورہ

تاندلیانوالہ(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر ازکا سحر نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال تاندلیانوالہ کا دورہ کیا اورڈاکٹرز وسٹاف کی حاضری چیک کی۔ انہوں نے صفائی کا معیار دیکھااورایمرجنسی سمیت وارڈز میں زیرعلاج مریضوں سے ملاقا ت اور علاج معالجہ کی سہولیات بارے فیڈبیک لیا۔ انہوں نے میڈیکل ایمرجنسی سروسز کو چوکس رکھنے کی ہدایت کی۔انہوں نے ادویات کی دستیابی اور ریکارڈ چیک کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو ادویات نہ ملنے کی شکایت نہیں ملنی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں