9

اے سی جڑانوالہ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن

جڑانوالہ (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر رنگز یب گورائیہ نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محسن مظہر اور پیرا فورس کے ہمراہ مختلف بازاروں میں قائم تجاوزات کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے 6 دکا نو ں اور ایک ہوٹل کو سیل کر دیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ نے کہا کہ عوامی راستوں پر قبضہ کرنیوالوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے یا عوامی سہولت میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی پیرا فورس کی مدد سے تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا اور بازاروں کی خوبصورتی کو بحال رکھا جائے گا دکاندار خود بخود تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنائیں بصورت دیگر بھاری جرمانوں کیساتھ ساتھ مقدمات کا بھی سامنا کرنا پڑے گا عوام الناس کو تمام تر بینادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں شہریوں نے تجاوزات کے خاتمے کے اقدام کو سراہا ہے اور آمید ظاہر کی ہے کہ کارروائی سے بازاروں میں آمد و رفت میں نمایاں بہتری آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں