اے سی جڑانوالہ کی زیر نگرانی تجاوزات کیخلاف آپریشن،متعدد دکانیں سیل

جڑانوالہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر رنگز یب گورائیہ نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی مظہر محسن ، انکروچمنٹ انسپکٹر میاں نوید اور پیرا فورس کے ہمراہ مختلف بازاروں کا وزٹ کیا اور تجاوزات کے مرتکب دکانداروں کی دکانیں سیل کرکے بھاری جرمانے عائد کئے اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر تجاوزات آپریشن جاری ہے بازاروں کی خوبصورتی کو بحال کرنے کیلئے تحصیل انتظامیہ متحرک ہے بہت جلد اندرون شہر کے بازاروں کو ماڈل بنانے کیلئے ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا جائے گا مذکور کا مزید کہنا ہے کہ تجاوزات آپریشن کو کامیاب بنانے کیلئے زیروٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے مارکیٹوں شاپنگ پلازوں کے باہر کسی بھی صورت تجاوزات برداشت نہیں کی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں