اے سی جڑانوالہ کی زیر نگرانی ہونیوالا تجاوزات آپریشن صرف فوٹو سیشن تک محدود

جڑانوالہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر کی زیر نگرانی میں گرینڈ آپریشن کے چند گھنٹے بعد دوبارہ تجاوزات کی بھرمار نے بازاروں کا حلیہ بگاڑ دیا،انکروچمنٹ سکواڈ کی مبینہ نااہلی کے باعث تجاوزات آپریشن بری ناکام ہو کر رہ گیا،عوامی سماجی حلقوں کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے فوری طور پر انکروچمنٹ سکواڈ کو تبدیل کرنے کا پرزور مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ڈیلی بزنس رپورٹ کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد نے ہدایت جاری کی کہ جڑانوالہ کے بازاروں میں قائم تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ نے اپنی نگرانی میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محسن مظہر،انکروچمنٹ انسپکٹر، ڈولفن فورس کے ہمراہ مسجد بازار، لنڈا بازار، ریل بازار، انار کلی بازار، جامع مسجد سے ملحقہ گلیوں میں قائم تجاوزات کے خاتمہ کیلئے گرینڈ آپریشن کیا اور سرکاری فٹ پاتھوں پر قبضہ کرنیوالے درجنوں دکانداروں و ریڑھی بانوں کا سامان قبضہ میں لیکر چند دکانیں بھی سیل کر دیں جبکہ دکانداروں کو ہدایت کی کہ اپنا سامان دکانوں کے اندر رکھیں بصورت دیگر بھاری جرمانوں کیساتھ ساتھ مقدمات کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر کی زیر نگرانی شروع ہونیوالا گرینڈ آپریشن صرف فوٹو سیشن تک محدود ہو کر رہ گیا ہے۔ انکروچمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی مبینہ نااہلی کے باعث گرینڈ آپریشن کے چند گھنٹے بعد ہی ریڑھی بانوں اور دکانداروں نے دوبارہ تجاوزات قائم کرکے بازاروں کا حلیہ بگاڑ دیا ہے۔ عوامی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ تجاوزات قائم کرنیوالوں کو مبینہ طور پر انکروچمنٹ سکواڈ کی آشیر باد حاصل ہے جسکی بنا پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شروع کیا جانیوالا آپریشن بری طرح فلاپ ہو چکا ہے۔ انکروچمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا عملہ تجاوزات قائم کرنیوالوں کے سامنے مبینہ طور پر ناگزیر وجوہات کی بنا پر مکمل ظور پر بے بس دکھائی دے رہا ہے۔ عوامی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ فوٹو سیشن تک محدود گرینڈ آپریشن کو حقیقی معنوں میں پاپہ تکمیل تک پہنچایا جائے اور تجاوزات کو مستقل بنیادوں پر ختم کرکے بازاروں کی اصلی خوبصورتی کو بحال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں