اے سی ساہیوال کا گراں فروشوں کیخلاف بڑا ایکشن

ساہیوال(بیورو چیف ) اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال نے سپیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ چھاپہ مار کر فروٹ منڈی میں گرا ں فروشوںکے خلاف بڑا ایکشن لے لیا اور فروٹ منڈی میں تمام کولڈ سٹور اور گودام سیل کر دئیے۔تفصیلات کے مطابق فروٹ منڈی میں حاجی مقصود ،حاجی فیصل شہزاد، عبدالحمید اور اسد بلال نے اپنے کولڈ سٹوروں میں سٹاک کر کے کیلا چھپا رکھا تھا اور من مرضی کے ریٹ وصول کر رہے تھے جب ٹیم نے چھاپہ مار تو ماہ رمضان سے قبل 700 روپے سے ایک ہزار روپے تک لونگر کیلا فروخت ہو رہا تھا ماہ رمضان کے پہلے دن ہی لونگرکیلا00 12 روپے سے 1600 روپے فروخت کرنا شروع کر دیا جس پر فروٹ منڈی اور تمام مارکیٹ میں کیلے کے ریٹ 300 روپے فی درجن تک ہو گئے جس پر شہریوں نے احتجاج کیا چھاپہ مار ٹیم نے تمام کولڈ سٹور گودام سیل کر دیے اور ذخیرہ انذوں حاجی مقصود، حاجی فیصل شہزاد، عبدالحمید اور اسد بلال کے خلاف تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرلئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں