مریدوالہ(نا مہ نگار)سمندری میں صوبائی رقبہ کی عارضی کاشت کی نیلامی کے دوران مریدوالہ کے نواحی 202 گ ب کے کاشتکار نے 8لاکھ ستر ہزار روپے فی ایکڑ نیلامی کی بولی لگا کر زرعی ٹھیکہ ریٹ کو ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ نیلامی اپنے نام کرلی اسسٹنٹ کمشنر سمندری نے نقدرقم لیکر قومی خزانے میں جمع کروادی تفصیلات کے مطابق سمندری میں بورڈ آف ریونیو پنجاب کی ہدایت پر سرکاری صوبائی رقبہ کی نیلامی کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز مریدوالہ کے نواحی گاوں 202 گ ب سرکاری رقبہ چار ایکڑ جوکہ مربع نمبر8کیلہ نمبر22تا25نیلامی اسسٹنٹ کمشنر سمندری کے دفتر میں شروع ہوئی جو کہ فی ایکڑ 8لاکھ ستر ہزار تک پہنچ گئی جسے اے سی سمندری سلیمان منشا نے بولی لگانیوالے 202 گ ب کے کاشتکار عامر علیم شامی کینام پر توڑ دیا۔
63