چنیوٹ(نامہ نگار )کھاد مافیاناجائزمنافع خوروں کے گرد شکنجہ تیار، اسسٹنٹ کمشنر اشفاق ا حمد کوہلی نے ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کیخلاف بلاامتیاز کاروائیاں کرتے ہوئے کھاد ڈیلروں کو دو لاکھ روپے کے جرمانے کیے ، تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر اشفاق احمد کوہلی کا کھاد مارکیٹ اور گوداموں کاوزٹ یوریا کھاد کی ترسیل اور فروخت ریکارڈکا جائزہ لیا اور پرائسنگ کھاد کی بلیک مارکیٹنگ پر دو کھاد ڈیلروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اشفاق احمد کوہلی کا کہنا تھا کہ کسانوں کو مقررہ نرخوں پر کھاد کی دستیابی میں کوئی عذرقابل قبول نہیں۔
18