اے سی کمالیہ اقراء ناصر کا THQہسپتال کا دورہ

کمالیہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی اقرا ناصر کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک معائنہ صفائی ستھرائی سمیت ڈاکٹرز و عملہ کی حاضری کی چیکنگ سمیت مریضوں کو فراہم کی جانیوالی کا جائزہ لیا ۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی اقرا ناصر نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک معائنہ کیا ،ہسپتال کی صفائی ستھرائی سمیت ڈاکٹر ز و عملہ کی حاضری کی چیکنگ کی اس کے علاوہ انہوں نے مریضوں سے ادویات کی فراہمی اور سٹاف کے رویہ بارے بھی دریافت کیا۔انتظامات تسلی بخش ہونے ہر ایم ایس ڈاکٹر عدیل عارف کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ کہ بنیاد پر تمام وارڈز کی صفائی کو برقرار رکھا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں