کمالیہ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو اور اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر کی ہدایت پر کمالیہ شہر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔میونسپل کمیٹی کمالیہ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر اور چیف آفیسر علی رضا کی زیر نگرانی سڑکوں کے اطراف موجود دکانوں کے تجاوز شدہ سامان کو ہٹایاگیا اور متعدد سامان قبضہ میں لینے کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانے بھی کیے گئے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر نے کہا کہ ناجائز تجاوزات کسی صورت بھی قابل قبول نہیں خلاف ورزی کرنے والوں روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری رہیں گی۔
2