اے سی کمالیہ کا اچانک THQہسپتال کا دورہ

کمالیہ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک معائنہ، مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات سمیت صفائی ستھرائی کاجائزہ لیا.تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک معائنہ کیا اور مختلف وارڈز میں صفائی ستھرائی سمیت مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا. اس موقع پر ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر عدیل عارف بھی ہمراہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں