کمالیہ(نامہ نگار)حکومتِ پنجاب کے وژن کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر کی قیادت میں ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت، سست روی پر اظہارِ برہمی کمالیہ ۔وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کمالیہ اقرا ناصر، ترقیاتی منصوبوں کو بروقت اور معیاری انداز میں مکمل کرنے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر اور چیف آفیسر علی رضا کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سیوریج لائن بچھانے ، ڈسپوزل اسٹیشن کی تعمیر اور ٹریٹمنٹ پلانٹ کی پیش رفت سمیت دیگر منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔



