98

اے سی کمالیہ کی افطارسے قبل مارکیٹس کی چیکنگ

کمالیہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر غزالہ یاسین چدھڑ کی افطار سے قبل مختلف دوکانوں کی پرائس چیکنگ، متعدد کو جرمانے سمیت وارننگ جا ر ی ۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر غزالہ یاسین چدھڑ کو مقامی لوگوں کی جانب سے شکایات موصول ہوئیں کہ افطار کے وقت متعدد دوکاندار اشیائے خوردونوش کے ریٹس بڑھا دیتے ہیں جس پر کاروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر غزالہ یاسین چدھڑ نے افطار سے قبل شہر کی مختلف مارکیٹس میں پرائس چیکنگ کی اور متعدد کو جرمانے سمیت وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں مصنوعی مہنگائی، ذخیرہ اندوزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں