کمالیہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی غزالہ یاسین چدھڑنے بینظیر انکم سپورٹ پرگرام افسران کے ساتھ منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی غزالہ یاسین چدھڑ نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت اہل خواتین کو ادائیگیوں کے لیے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی کٹوتی کرنے والے اہلکاروں سمیت دوکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔حق داروں کے حقوق ان تک پہنچانے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
