سمندری (بیورو چیف) تحصیل انتظامیہ کے تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن میں پختہ اور عارضی تجاوزات کو ختم کرنے کیلئے انتظامیہ مصرو ف عمل ہے اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر سمندری عثمان سکندر کا کہنا ہے کہ ناجائز تجاوزات کیخلاف کا ر و ا ئیا ں بلا امتیاز کی جا رہی ہیں اور شہریوں کی شکایات پر مر کز ی بازاروں اور شاہراہوں سے ناجائز تجاوزات کو مستقل طور پر مسمار کیا جا رہا ہے ایم او آر میونسپل کمیٹی سمندری زاہد فرید کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تجاوزات کو ختم کر کے انفراسٹرکچر کو اپنی اصل حالت میں بحال کیا جا رہا ہے اور بازاروں و شاہراہوں کو کشادہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دکانوں کے آگے بڑھے ہوئے پختہ تھڑے، شیڈز، چھپر اور لوھے کی بنائی گئی تجاوزات کو ختم کر رہے ہیں۔
