اے سی کمالیہ کی زیر نگرانی تجاوزات کیخلاف آپریشن

کمالیہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر کی زیر نگرانی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ،متعدد پختہ تجاوزات مسمار اور دوکانوں کا تجاوز سامان ضبط۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی اقرا ناصر اور چیف آفیسر علی رضا کی زیر نگرانی میونسپل آفیسر ریگولیشن سمیرا نواز نے شہر میں تجاوزات کے خلاف بلا تفریق کاروائی کرتے ہوئے رجانہ روڑ و چیچہ وطنی روڑ سمیت دیگر علاقوں میں پختہ تجاوزات کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ سامان ضبط کرلیا. اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی اقرا ناصر نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن مرحلہ وار جاری رہے لہذا دوکاندار اپنا سامان اپنی دوکان کی حدود میں رکھیں بصورت دیگر سامان ضبطگی کے ساتھ ساتھ ایف آئی آر کا اندراج بھی ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں