2

اے سی کمالیہ کی زیر نگرانی تجاوزات کیخلاف آپریشن

کمالیہ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر عباس میلہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر کی زیر نگرانی قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور اور مثر کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی آر سی میں قبضہ سے متعلق موصول ہونے والی متعدد درخواستوں پر فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ مقامات کا معائنہ کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے کمالیہ شہر اور شہابل شاہ میں کارروائیاں کرتے ہوئے شہریوں کی ملکیتی اراضی پر قائم ناجائز قبضے واگزار کروادئیے ۔ کئی درخواستوں پر موقع پر ہی فیصلے صادر کیے گئے جبکہ دیگر درخواستوں پر بھی مکمل میرٹ کے تحت کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ان کارروائیوں میں تحصیلدار حافظ محمد شکیل بھی اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ موجود رہے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی واضح ہدایات کے مطابق قبضہ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے حقوق اور ان کی زمینوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ، اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں