اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث منظم گروہ کے ارکان گرفتار

اسلام آباد (بیورو چیف) این سی سی آئی اے اسلام آباد نے اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث منظم گروہ کے کئی ارکان گرفتار کرلیے، ملزمان سے اے ٹی ایم، ڈیبٹ کارڈز اور دیگر مواد برآمد کرلیا گیا۔این سی سی آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد کے مطابق کارروائی کے دوران گینگ کی مرکزی ملزمہ کو چنیوٹ سے گرفتار کیا گیا، نشاندہی پر اسلام آباد کے علاقے مہرآبادی سے دیگر ارکان پکڑے گئے۔کارروائی کے دوران کئی اے ٹی ایم اور ڈیبٹ کارڈز اور دیگر مواد برآمد کیا گیا، گروہ اے ٹی ایم بوتھس پر اے ٹی ایم کارڈ کی تبدیلی میں ملوث تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں