46

اے ڈی ملک مسلم یوتھ آرگنائزیشن کے تحصیل صدر نامزد

جڑانوالہ(نامہ نگار)اے ڈی ملک مسلم یوتھ آرگنائزیشن کے تحصیل صدر نامزد،نوٹیفکیشن جاری ، تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اے ڈی ملک کو مسلم یوتھ آرگنائزیشن کا تحصیل صدر جڑانوالہ نامزد کر دیا گیا ہے جس پر طلال چوہدری،ملک نواب شیروسیر ، بلال یاسین چیئرمین مسلم یوتھ آرگنا ئز یشن،شعیب جیلانی مرکزی صدر، ملک چاند کھچی چیف آرگنائزر جنوبی پنجاب اور سٹی صدر طاہر خان لودھی مسلم یوتھ آرگنائزیشن فیصل آباد و دیگران نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ موصوف اپنی پارٹی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائے گئے اور پاکستان مسلم لیگ ن کو مزید مضبوط و فعال بنائیں گے تحصیل صدر مسلم یوتھ آرگنائزیشن اے ڈی ملک نے یقین دہائی کرائی ہے کہ پارٹی قیادت نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اتریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں