بائولے گیدڑ کو نوجوان نے مار دیا

ماموں کانجن(نامہ نگار ) بہادر نوجوان نے زخمی ہوجانے کے باوجود بائولے گیدڑ کو گلا دباکر مارڈالا، بائولے گیدڑ نے مال مویشی والی ڈھاری میں گھس کر ایک قیمتی مرغ مارڈالا اور بھینس کو بھی کاٹ کرزخمی کردیا ۔ بتایا گیا ہے کہ نواحی چک498گ ب کے رہائشی شفقت کی ڈھاری میں ایک بائولہ گیدڑ گھس آیا جس نے وہاں پہلے ایکوقیمتی مرغ کو کاٹ کر مارڈالا بعد ازاں بھینس پر حملہ آور ہوکر اسے کاٹنے لگا جسے بچانے کے لئے بلو نامی نوجوان اسے چھڑی ماری تو بائولے گیدڑنے اس پر حملہ کرتے ہوئے اسکا بازو پکڑ لیا جس نے بازو چھڑانے کی کوشش کی مگر گیدڑ نے بازو نہ چھوڑا تو بلو نے اپنے دوسرے ہاتھ سے گیدڑ کا گلا دبا دیا اور اس وقت تک نہ چھوڑا جب تک گیدڑ مر نہیں گیا بعد ازاں مضروب کے لواحقین اسے زخمی حالت میں مقامی رورل ہیلتھ سینٹر لے گئے جہاں ویکسیئن نہ ملنے کے باعث سمندری لیجانا پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں