62

بائیو میٹرک تصدیق کا نظام بہتر نہ ہونے پر ٹیکس دہندگان کو مشکلات

لاہور (بیوروچیف) ٹیکس دہندگان کیلئے بائیومیٹرک تصدیق کا نظام بہتر نہ ہو سکا، بائیو میٹرک تصدیق کا نظام بہتر نہ ہونے سے ٹیکس دہندگان کو مشکلات کا سامنا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق موجودہ نظام سے بیرون ملک مقیم پاکستانی اور معذور افراد مشکلات میں مبتلا ہیں، ٹیکس دہندگان بروقت رجسٹریشن اور ریٹرن فائلنگ میں مشکلات کا شکار ہیں۔ٹیکس کنسلٹنٹ کی ایف بی آر کو بائیومیٹرک تصدیق فعال کرنے کی تجویز، ایپ میں چہرے کی شناخت ،فنگر پرنٹ سکیننگ کی سہولت شامل کرنے کی سفارش کی گئی۔موبائل ایپ کو ایف بی آر ،نادرا ڈیٹا بیس سے براہِ راست جوڑنے پرزور دیا جانے لگا۔صارفین کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل حل سے رجسٹریشن میں تاخیر ختم ہوگی، تعمیل کی شرح بڑھے گی، تجویز پر عملدرآمد سے بیرون ملک پاکستا نیو ں ،ٹیکس دہندگان کو سہولت ملے گی ، جدید نظام سے ٹیکس نیٹ وسیع ہوگا اور ریونیو میں اضافہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں