لاہور (بیوروچیف) پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں میں وکلاء کی جانب سے جزوی ہڑتال جاری ہے جس کے باعث عدالتی امور متاثر ہو رہے ہیں۔وکلاء نے بائیو میٹرک سسٹم کے خلاف ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔ذرائع کا کہناہے کہ وکلاء کی عدم حاضری کے باعث متعدد کیسز بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کیے جا رہے ہیں، جس سے سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے۔وکلاء کا مطالبہ ہے کہ بائیو میٹرک سسٹم میں ضروری ترامیم کی جائیں اور اس عمل میں وکلاء برادری کو بھی اعتماد میں لیا جائے۔ وکلا کا موقف ہے کہ بار کو آن بورڈ لیے بغیر ایسے اقدامات مسائل پیدا کر رہے ہیں۔وکلا نے خبردار کیا ہے کہ مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج میں شدت آ سکتی ہے۔




