بائیک چلانے والی خواتین کو مکمل تحفظ فراہم کرنیکی یقین دہانی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق خواتین اور بچوں کو تحفظ اولین ترجیح ہے۔ خواتین ہمارے معاشرے کا بنیادی رکن ہیں اور انہیں خود مختار بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے ڈی گرائونڈ میں وومن بائیک ریلی کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی آپریشن بشریٰ جمیل’ سی ٹی او رانا ناصر جاوید اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ وومن بائیک ریلی پیپلزکالونی نمبر1 ڈی گرائونڈ سے شروع ہو کر الخدمت مرکز پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ وومن بائیک ریلی پیپلزکالونی نمبر1 ڈی گرائونڈ سے شروع ہو کر الخدمت مرکز پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ وومن بائیک ریلی میں ٹریفک پولیس’ وومن پولیس’ تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے و الی خواتین نے شرکت کی۔ ریلی کے دوران حفاظتی تدابیر کا مکمل خیال رکھا گیا۔ ریسکیو1122′ ٹریفک اور پولیس سکواڈ نے وومن بائیک ریلی کی نگرانی کی۔ سی پی او نے کہا کہ فیصل آباد کی شاہراہوں پر بائیک چلانے والی خواتین کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں