کمالیہ(نامہ نگار) بائی پاس کمالیہ ایکسپریس وے پر جلد کام شروع ہونے کے امکانات، دو کا نداروں کو ہائی وے کی جانب سے قانونی نوٹس مو صول ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق بائی پاس کمالیہ ا یکسپریس وے پر جلد تعمیراتی کام شروع ہونے کے امکانات کے سلسلہ میں ایکسپریس روڈ پر قائم دوکاندار حضرات کو ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کی جا نب سے قانونی نوٹس موصول ہو چکے ہیں۔ بائی پا س ایکسپریس وے عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھا جس کا مرمتی اور تعمیراتی کام گورنمنٹ کی جانب سے فنڈ نہ ہونے کی وجہ سے رک گیا تھا۔ مگر اب شہر میں جاری دیگر ترقیاتی منصوبوں میں ا س روڈ کی تعمیر کا کام بھی شامل ہے جس کے جلد شروع ہونے کے امکانات بھی موجودہیں۔ محکمہ نے اس سلسلہ میں بائی پاس ایکسپریس وے پر قا ئم دوکانوں کے مالکان کو لیگل نوٹس بھیج کر آگاہ کر دیا ہے تا کہ تعمیراتی کام کے دوران روڈ کھلا ہونیکی صورت میں ان کا کوئی نقصان نہ ہو۔
118