فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) شیخوپورہ اواگد صفدر آباد کی چھ بہنوں رخسانہ دختر اصغر بشرا ساجدہ خالدہ رخسانہ اور صغری بی بی نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ہمارے والد اور ایک بھائی کے قاتلوں شیخوپورہ سیٹھ والا کے اشتیاق اور اس کے کزن عاشق نے بے گناہ اور معصوم افتاب احمد بگا کو قتل اور بھتہ کے کیس میں گرفتار کروایا جن میں وہ عدالت کے حکم پر دسمبر 2024 میں بری ہو چکا ہے ابھی وہ جیل میں ہی ہے کہ طاقتور مافیا نے پولیس کی ملی بھگت سے اس کے خلاف چار جنوری 2025 کو تھانہ نشاط اباد اور تھانہ پیپلز کالونی میں ڈکیتی کے دو مقدمات درج کروا دیے جن مقدمات کو عدالتوں نے پہلی ہی پیشی پر چھ جنوری کو ختم کر دیا ہے انہوں نے بتایا کہ چاروں مقدمات نامعلوم ملزموں پر تھے مگر مکار مخالفین نے پولیس کے ساتھ ملی بھگت کر کے ان کے بھائی آفتاب بگا کو نامزد کیا انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مخالفین ان کے بھائی آفتاب کو جیل میں ہی قتل کروانے کے در پہ ہیں جبکہ جیل سے باعزت رہائی کے بعد بھی آفتاب احمد بگا کی جان کو خطرہ رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے بھائی کا کوئی کریمینل ریکارڈ نہیں ہے وہ15سال بیرون ملک رہنے کے بعد واپس آیا تو مخالفین نے اسے 2019سے جیلوں میں اور مقدمات میں الجھا رکھا ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب آئی جی پنجاب’ آر پی او اور سی پی او فیصل اباد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کے بے گناہ بھائی کو انصاف کی فراہمی کریں اور ان کی جان کی حفاظت کے لیے مناسب ضروری احکامات اور اقدامات فرمائے۔
2