92

بابائے سیاست چوہدری شیر علی کی ہمشیرہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی راہنما’بابائے سیاست چوہدری شیر علی کی ہمشیرہ’سابق میئر فیصل آباد چوہدری عامر شیر علی’ سابق وفاقی وزیر چوہدری عابد شیر علی’ اور نوجوان مسلم لیگی رہنما چوہدری عمران شیر علی کی پھوپھو جان رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں۔ مرحومہ نہایت ہمدرد’ شفیق’ نیک سیرت خاتون تھیں۔ مرحومہ کی نمازجنازہ گزشتہ روز بعدازنماز جمعہ اتفاق مسجد لاہور میں ادا کی گئی۔ جس میں ممبران قومی وصوبائی اسمبلی’ اکابرین مسلم لیگ (ن)’ سماجی’ سیاسی’ مذہبی تنظیموں کے سربراہان وکارکنان’ تاجروں’ صنعتکاروں اور عمائدین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد ان کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ ڈیلی بزنس رپورٹ کے ایڈیٹر ہمایوں طارق’ نیوز ایڈیٹر ریاض ملک اور دیگر سٹاف نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ خداوند کریم مرحومہ کو اپنے حبیبۖ کے صدقے جنت الفردوس میں بلند مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، (آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں