بابراعظم اب قومی ٹیم کے اہم ترین کھلاڑی نہیں رہے’ محمد حفیظ

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے گزشتہ روز بابر اعظم اور محمد رضوان کی کارکردگی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سلمان علی آغا قومی ٹیم کے لیے زیادہ اہم کھلاڑی ہیں۔ ایک مقامی یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے حفیظ نے واضح کیا کہ اہم کھلاڑی وہ ہیں جو میچ جیتتے ہیں اور حالیہ برسوں میں رضوان اور بابر دونوں ہی میچ وننگ پرفارمنس دینے میں ناکام رہے ہیں۔محمد حفیظ نے کہا کہ “انہیں اہم کھلاڑی کہنا غلط اور ناانصافی ہوگی۔ بابر اعظم اور محمد رضوان اس وقت پاکستان کرکٹ کے اہم کھلاڑی نہیں ہیں۔ کلیدی کھلاڑی وہ ہیں جو پاکستان کے لیے میچ جیتتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم گزشتہ ڈیڑھ سے دو سال پر نظر ڈالیں تو مسلسل کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی سلمان علی آغا، صائم ایوب اور حسن نواز ہیں، ہم ان کے بارے میں بات کیوں نہیں کر رہے، یہ پاکستان کے لیے میچ جیتنے والے موجودہ کھلاڑی ہیں۔حفیظ نے ٹیم میں بابر اور رضوان کی جگہ پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ انہیں بطور کھلاڑی اپنی جگہوں کو درست ثابت کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں بابر اور رضوان کو ٹیم میں اپنی پوزیشن کے بارے میں فکرمند ہونے کی ضرورت ہے۔، انہیں پہلے خود کو اچھے کھلاڑی ثابت کرنے کی ضرورت ہے، اہم کھلاڑی بعد میں آتے ہیں، دونوں ماضی میں اچھے تھے لیکن اب وہ نتائج نہیں دے رہے۔انہوں نے دونوں کو دوبارہ فارم میں آنے کا مشورہ دیا اور نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کی پرفارمنس پر بھی تنقید کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں