بابراعظم نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں ایکشن میں ہوں گے

لاہور (سپورٹس نیوز) بابر اعظم نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔سٹار بلے باز بابر اعظم کو لاہور وائٹس کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے بابر اعظم کو دورہ بنگلادیش سے آرام کا مشورہ دیا گیا تھا۔ مقابلے میں 18 علاقائی ٹیمیں پشاور کے مقام پر 23 میچوں میں ٹائٹل کے لیے میدان میں اتریں گی جس نے اس سے قبل اکتوبر اور نومبر 2025 میں قائداعظم ٹرافی کے نو میچز کی میزبانی کی تھی۔مقابلہ کرنے والی دس علاقائی ٹیمیں ایبٹ آباد، بہاولپور، فیصل آباد، پشاور، کراچی وائٹس، کراچی بلیوز، لاہور بلیوز، لاہور وائٹس، ملتان اور سیالکوٹ ہیں۔ فریقین کو دو گروپوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔گروپ اے میں لاہور وائٹس، پشاور، فیصل آباد، کراچی وائٹس اور بہاولپور شامل ہیں۔ گروپ بی میں دفاعی چیمپئن لاہور بلیوز کے ساتھ سیالکوٹ، ملتان، ایبٹ آباد اور کراچی بلیوز شامل ہیں۔ہر گروپ سے ٹاپ دو ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گی۔7 سے 16 مارچ تک جاری رہنے والے گروپ مرحلے کے دوران روزانہ دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا مقابلہ 4:15 پر شروع ہوگا اور دوسرا میچ 9:15 پر کھیلا جائے گا۔ فائنل 8:00 بجے کے لیے شیڈول ہے جس کا ٹاس شام 7:30 بجے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں