3

بابراعظم کو سالگرہ کی مبارکباد شاہین کا جھگڑے کے بیچ پیغام وائرل

کراچی (سپورٹس نیوز)قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کی سالگرہ پر شاہین آفریدی نے نیک خواہشات کا اظہار کردیا۔کپتانی کو لیکر شاہین شاہ آفریدی اور بابراعظم کے درمیان اختلافات کی خبروں کے بیچ فاسٹ بولر نے اپنے سابق کپتان کو سالگرہ پر مبارکباد کا پیغام بھیج کر مداحوں کے دل جیت لیے۔انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بدترین شکست کے بعد دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہونے والے بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا ہے، تینوں کرکٹرز کو آرام کی عرض سے گھر بھیجا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں