بابر اسلام اور انکی ٹیم کا7ویں بار منتخب ہونا تاجروں کے اعتماد کااظہار ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بابراسلام اور ان کی ٹیم کا مسلسل 7 ویں بارمنتخب ہونا جامع گلی نمبر3 اور ملحقہ مارکیٹوں کے تاجروں کا ان پر غیرمتزلزل اعتماد ہے’ انشاء اللہ مجھے یقین ہے کہ یہ نومنتخب کابینہ اس اعتماد کو ہمیشہ قائم رکھے گی اور جامع گلی نمبر3 اور ملحقہ مارکیٹوں کے تاجروں کے اعتماد پر پورا اترے گی’ ان خیالات کا اظہار سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ جنرل سیکرٹری عباس حیدر شیخ’ سینئر وائس چیئرمین ذیشان ظفرنے انجمن تاجران جامع گلی نمبر3 اور ملحقہ مارکیٹوں کی نومنتخب کابینہ بابر اسلام صدر’ حاجی قاسم انصاری جنرل سیکرٹری’ سینئر نائب صدر و فنانس سیکرٹری اعجاز احمد ملک’ شیخ نثار احمد سرپرست اعلیٰ’ ندیم جاوید چیئرمین’ ملک افضل گروپ لیڈر’ فضل الرحمن سینئر وائس چیئرمین’ آصف جاوید وائس چیئرمین’زوہیب اکرم نائب صدر’ فیض بھائی جوائنٹ سیکرٹری کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دینے کی تقریب کے شرکاء سے کیا’ اس موقع پر کچہری بازار کے صدر چوہدری خالد جٹ’ گروپ لیڈر شہباز گل بٹ’ جھنگ بازار کے صدر’ چوہدری محسن خالد’ مزمل طور’ مکی کلاتھ مارکیٹ کے گروپ لیڈر شیخ یوسف گچھا’ صدر فیاض فاروق’ احمد قادری’ شیخ صابر سمیت آٹھ بازاروں کی تاجر تنظیموں کے منتخب عہدیداران موجود تھے’ محمد امین بٹ نے کہا کہ سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) بلاامتیاز شہر بھر کے تاجروں کے حقوق کی رکھوالی کرتا ہے’ یہی وجہ ہے کہ ہرآئے دن تاجروں کا ہم پر اعتماد بڑھتا جا رہا ہے اور وہ ہمارے گروپ کو جوائن کر رہے ہیں’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجمن تاجران جامع گلی نمبر3 کے نومنتخب صدر بابر اسلام ‘ حاجی قاسم انصاری جنرل سیکرٹری’ سینئر نائب صدر و فنانس سیکرٹری اعجاز احمد ملک و دیگر عہدیداروں نے مارکیٹوں کے تمام مسائل کو حل کرنے کا عزم کیا اور کہا کہ جامع گلی نمبر3 اور ملحقہ مارکیٹوں کے دکانداروںنے ہمیں کامیاب کروا کر جو ہمیں عزت دی تھی ہم اسے کبھی نہیں بھلا سکیں گے اور ہم کوشش کریں گے کہ محنت اور لگن سے مارکیٹ کے تاجروں کی خدمت کے ریکارڈ قائم کر دیں تاکہ ہمارے بعد آنے والے ہمارے کئے گئے ترقیاتی کاموں کی مثال دیں’ انہوں نے کہا کہ الیکشن کا وقت ہوتا ہے وہ ختم ہو گیا’ اللہ تعالیٰ نے ہمیں کامیابی سے ہمکنار کیا’ ہم اللہ تعالیٰ کے شکرگزار ہیں’ انہوں نے سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ اور ان کے ساتھیوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کے آنے سے ہمارے حوصلے اور بھی بلند ہو گئے ہیں’ انشاء اللہ آپ کی رہنمائی میں ہم اپنے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے پوری کوشش اور دیانتداری سے اپنے فرائض منصبی ادا کریں گے’ ہم اپنے ووٹروں سمیت ان تاجر بھائیوں کے بھی کام کریں گے جنہوں نے اس مرتبہ ہمیں ووٹ نہیں دیا’ ہم اپنے طرز عمل سے انہیں اپنا ووٹر بنائیں گے اور آئندہ کے انتخاب کیلئے انہیں اپنا دست و بازو بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں