بابر اعظم بی بی ایل کا ڈیبیو میچ یادگار نہ بنا سکے

پرتھ (سپورٹس نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم آسٹریلوی لیگ بگ بیش لیگ(بی بی ایل) کے ڈیبیو میچ کو یادگار نہ بنا سکے۔پرتھ میں کھیلے گئے افتتاحی میچ میں بابر اعظم نے سڈنی سکسرز کی نمائندگی کرتے ہوئے بطور اوپنر اننگ کا آغاز کیا لیکن وہ صرف 5 گیندوں کا سامنا کرسکے’ افتتاحی میچ سڈنی سکسرز اور پرتھ اسکارچرز کے درمیان کھیلا گیا۔بی بی ایل میں بابر اعظم، شاہین آفریدی، شاداب خان، محمد رضوان اور دیگر پاکستانی کھلاڑی مختلف ٹیموں میں شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں