بابر اعظم سمیت متعدد کرکٹرز کو این او سی مل گیا

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کپتان بابر اعظم سمیت کئی قومی کرکٹرز کو این او سی دے دی۔پی سی بی اعلامیے کے مطابق بابر اعظم کو بگ بیش لیگ کے لیے 14دسمبر تا 28جنوری کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے’اعلامییے کے مطابق فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور محمد رضوان کو بھی اسی دورانیے کیلیے این او سی جاری ہوا ہے۔پی سی بی اعلامیے کے مطابق فاسٹ بولر محمد عامر کو ایسیکس کائونٹی کے لیے 18جولائی تک، شان مسعود کو لیسٹر شائر کے لیے یکم ستمبر تک، حسن علی کو واروکشائر کاونٹی کے لیے 30ستمبر تک کا این او سی جاری کیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق کاشف علی کو کینٹ کاونٹی کرکٹ کلب کے لیے، محمد عباس کو 2 جولائی، خرم شہزاد کو 27 ستمبر تک کے لیے این او سی ملا ہے۔پی سی بی اعلامیے کے مطابق محمد نواز کو گیانا سپر لیگ، سی پی ایل، خواجہ نافع کو گلوبل سپر لیگ، محمد حسان خان کو سی پی ایل جبکہ حارث رئوف کو میجر لیگ کرکٹ کے لیے این او سی دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں