بابر اعظم نیوزی لینڈ کیخلاف سب سے زیادہ انٹرنیشنل رنز سکور کرنیوالے بن گئے

بابر اعظم نیوزی لینڈ کیخلاف سب سے زیادہ انٹرنیشنل رنز سکور کرنیوالے بن گئے
لاہور (سپورٹس نیوز) قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نیوزی لینڈ کیخلاف سب سے زیادہ انٹرنیشنل رنز سکور کرنے والے پاکستانی بیٹر بن گئے۔بابر اعظم نے 3 میچز میں 43 کی اوسط سے سب سے زیادہ 129 رنز بنائے، اس میں 2 نصف سنچریاں شامل رہیں، ان کی بہترین انفرادی کاوش 78 رنز رہی، البتہ وہ کوئی میچ فنش نہ کر پائے اور پاکستان کو کلین سویپ کا سامنا کرنا پڑا۔ بابر اعظم اب کیویز کیخلاف تینوں فارمیٹس کی 63 اننگز میں 2626 رنز سکور کرچکے ہیں، جاوید میانداد 49 اننگز میں 2621 رنز سکور کرکے اس فہرست میں دوسرے، انضمام الحق 61 اننگز میں 2342 رنز بنا کر تیسرے جب کہ سلیم ملک 70 اننگز میں 2000 رنز سکور کرکے اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں فہیم اشرف نے 2 میچز کھیل کر 38 کی اوسط سے 76 رنز نام بنائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں