بابر اعظم نے زیادہ سنچریاں بنانے کا ہاشم آملہ کا ریکارڈ توڑ دیا

لاہور (سپورٹس نیوز) قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے زیادہ لسٹ اے سنچریاں سکور کرنے کا ہاشم آملا کا ریکارڈ توڑ دیا ۔31 سالہ بابر اعظم نے گزشتہ روز سری لنکا کیخلاف اپنے ون ڈے کیریئر کی 20ویں اور لسٹ اے کیریئر کی 31ویں مکمل کی ، اس کے ساتھ ہی انہوں نے لسٹ اے کرکٹ میں زیادہ سنچریاں سکور کرنے کا ہاشم آملا کا ریکارڈ توڑ دیا ۔ بابر اعظم اب تک 207 لسٹ اے میچز کی 203 اننگز میں 24 مرتبہ ناٹ آئوٹ رہتے ہوئے 53.70 کی اوسط سے 9613 رنز سکور کرچکے ہیں جس میں 31 سنچریاں اور 56 نصف سنچریاں شامل ہیں ۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اب31سنچریوں کے ساتھ سب سے زیادہ لسٹ اے سنچریاں سکور کرنے والے پاکستانی بلے باز ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں