بابر اعظم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے شکست کیوجہ بتادی

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے شکست کی وجہ بتا دی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 64رنز سے شکست دی تھی، میچ کے بعد پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے گفتگو میں کہا کہ ہم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کسی بھی شعبے میں اچھا پرفارم نہیں کرسکے۔پشاور زلمی کے کپتان کا کہنا تھا کہ پلان پر عملدرآمد نہ ہو تو ایسے ہی نتیجے آتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں