32

بابر اعظم ٹاپ10رینکنگ سے بھی فارغ،5سال بعد اعزاز چھن گیا

لندن (سپورٹس نیوز)بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں مایوس کن کارکردگی دکھانے والے پاکستانی ٹاپ آرڈر بلے باز بابراعظم گزشتہ 5 سال کے دوران پہلی بار ٹاپ 10 بیٹرز کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی، جس کے مطابق بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں مسلسل ناقص کاکردگی کے باعث بابراعظم ٹاپ 10 بلے بازوں کی فہرست سے باہر ہوگئے۔آئی سی سی کی جاری کردہ رینکنگ بابر اعظم 3 درجہ تنزلی کے بعد نویں سے 12 ویں نمبر پر پہنچ گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں