47

بابر اعظم پھرکپتانی کیلئے فیورٹ

لاہور(بیورو چیف)پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے حوالے سے سابق کپتان بابر اعظم کا نام پھر سے گردش کرنے لگا ہے۔ذرائع کے مطابق بابر اعظم کو ایک مرتبہ پھر سے کپتان بنانے کی باتیں ہونے لگی ہیں اور اس حوالے سے بابر اعظم سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں کے رابطوں کی اطلاع بھی ہے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بابر اعظم گزشتہ رات عمرے کی ادائیگی کے بعد لاہور پہنچے ہیں اور اب ایبٹ آباد روانگی سے قبل بابر اعظم کی بورڈ آفیشلز سے ملاقات کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں