31

بابر اعظم کا اعزاز تینوں فارمیٹس میں14ہزار رنز مکمل کرلئے

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کے بیٹر بابر اعظم نے وہ اعزاز اپنے نام کرلیا جو سعید انور کے پاس بھی نہیں ہے۔ بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی کے دوران پاکستان کے لیے تینوں فارمیٹس میں 14 ہزار رنز مکمل کیے، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے 5ویں پاکستانی بیٹر ہیں ۔ پاکستان کے لیے سب سے زیادہ انٹرنیشنل رنز بنانے کا ریکارڈ انضمام الحق کے پاس ہے جنہوں نے 20541 رنز سکور کیے، یونس خان 17790 رنز سکور کرکے اس فہرست میں دوسرے، محمد یوسف 17300 رنز کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے جب کہ جاوید میانداد 16213 رنز بنا کر چوتھے نمبر پر ہیں۔ بابر اعظم اب تک 303 میچز میں 46.91 کی اوسط سے 14029 رنز بنا چکے ہیں ۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک 12938 رنز بنا کر چھٹے جب کہ مایہ ناز اوپننگ بیٹر سعید انور 12876 رنز بنا کر 7ویں نمبر پر ہیں۔ اس سے قبل بابر اعظم دوسرے ٹی ٹونٹی کے دوران تیز ترین 11 ہزار ٹی ٹونٹی رنز کا مکمل کرنے والے بیٹر بن گئے، قومی ٹیم کے سابق کپتان نے یہ سنگ میل 298 اننگز میں عبور کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں