49

بابر اعظم کو فارم میں واپسی کیلئے کوہلی والا طریقہ اپنانا چاہیے،رکی پونٹنگ

میلبرن(سپورٹس نیوز)سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو ایسا راستہ نکالنا چاہیے کہ فارم میں واپس آ کر ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنائیں، انہیں فارم میں واپس آنے کیلئے ویرات کوہلی والا طریقہ اپنانا چاہیے۔سابق آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ ویرات کوہلی نے تب اپنے آپ کو ترو تازہ کرنے کے لیے کرکٹ سے وقفہ لیا تھا، بابر کو بھی کچھ عرصے کے لیے کرکٹ سے دوری اختیار کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وائٹ بال کرکٹ میں بہت ساری تبدیلیاں کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں