بابر اعظم کو وقت اور حالات کے مطابق اپنی گیم بہتر بنانی چاہیے’ باسط علی

لاہور(سپورٹس نیوز) پاکستان کے سابق کرکٹر باسط علی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ملتان میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں بابر اعظم کی کارکردگی پر کڑی تنقید کی۔بابر پہلی اننگز میں پانچ گیندوں پر صرف ایک رن بنانے میں کامیاب ہوئے اور دوسری اننگز میں بہتر آغاز کے باوجود وہ کوئی خاص اثر کرنے میں ناکام رہے، انہوں نے 67 گیندوں پر 31 رنز بنائے۔54 سالہ باسط علی نے اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے بابر پر زور دیا کہ وہ ویسٹ انڈیز کے اسپنر گڈاکیش موتی سے متاثر ہوں جنہوں نے دبا میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔انہوں ںے کہا کہ نمبر9پر بیٹنگ کرتے ہوئے موٹی نے پہلی اننگز میں 87 گیندوں پر 55 رنز کی اہم شراکت کی، جس سے ان کی ٹیم کو اہم برتری حاصل کرنے میں مدد ملی۔بابر اعظم کو موتی سے بیٹنگ سیکھنے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں