بابر اعظم کے خلاف اندراج مقدمہ کا حکم کالعدم قرار

لاہور (سپورٹس نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے بابر اعظم کے خلاف اندراج مقدمہ کا حکم کالعدم قرار دے دیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج نے بابر اعظم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم کالعدم قرار دیا ہے۔ عدالت نے بابر اعظم کی اندراج مقدمہ کے خلاف درخواست منظور کرلی ہے۔ بیرسٹر حارث عظمت نے موقف اپنایا کہ درخواست گزار خاتون نے 2018 میں بے بنیاد درخواست دی تھی’وکیل نے کہا کہ ایڈیشل سیشن جج نے بابر اعظم کے خلاف اندراج مقدمہ کا حکم دیا تھا، جو قانونی تقاضوں کے مطابق نہیں تھا۔ بیرسٹر حارث عظمت کے ریمارکس سننے کے بعد عدالت نے بابر اعظم کے خلاف اندراج مقدمہ کا حکم کالعدم قرار دیدیا۔مارچ 2021 میں لاہور ہائیکورٹ نے قومی کرکٹر بابر اعظم کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم معطل کردیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں